Reciter: Mir Hasan Mir
Urdu Lyrics
لکھے گا منقبت اب کوی کیا معصومہ قم کی
کہ جب اللہ کرتا ہے ثنا معصومہ قم کی
لکھے گا منقبت اب کوی کیا معصومہ قم کی
ہے سکہ میرے بازو پر بندھا سلطان مشہد کا
یوں میرے ساتھ رہتی ہے دعا معصومہ قم کی
لکھے گا منقبت اب کوی کیا معصومہ قم کی
اگر پوچھیں رضا تیری رضا کیا ہے تو کہہ دوں گا
مجھے خدامی کر دیجیے عطا معصومہ قم کی
لکھے گا منقبت اب کوی کیا معصومہ قم کی
تیری تعویز تربت پر رکھا قرآن کہتا ہے
تلاوت کر رہا ہے انما معصومہ قم کی
لکھے گا منقبت اب کوی کیا معصومہ قم کی
کریموں میں کریمہ اور معصوموں میں معصومہ
خصوصیت ہے یہ زینب کی یا معصومہ قم کی
لکھے گا منقبت اب کوی کیا معصومہ قم کی
نزول آیہ تطہیر ثانی ہو گیا ہوتا
ردا جو اوڑھتے مولا معصومہ قم کی
لکھے گا منقبت اب کوی کیا معصومہ قم کی
سر زہرا سے آئی تھی ردا ثانی زہرا
سر زینب سے آئی ہے ردا معصومہ قم کی
لکھے گا منقبت اب کوی کیا معصومہ قم کی
اجالے میرے پیچھے پیچھے خود چلتے چلے آئیں
جلا آیا تھا چوکھٹ پر دیا معصومہ قم کی
لکھے گا منقبت اب کوی کیا معصومہ قم کی
در زہرا پہ ہیں ماتم کی یہ پابندیاں جب تک
عزا زہرا کی ہے جب تک عزا معصومہ قم کی
لکھے گا منقبت اب کوی کیا معصومہ قم کی
فرشتے میری جانب سے ادا کرتے رہے سجدے
ثنا جب تک حسن کرتا رہا معصومہ قم کی
لکھے گا منقبت اب کوی کیا معصومہ قم کی