Reciter: Nadeem Sarwar

مومنو حیدر کرار کا ماتم کر لو
ہاں محمد کے علمدار کا ماتم کر لو

خاک اڑاو کہ علی شیر خدا مارے گئے
بازو احمد مختار کا ماتم کر لو
مومنو حیدر کرار کا ماتم کر لو

جس کے در سے نہ گیا خالی سوالی کوئی
اس سخی صاحب کردار کا ماتم کر لو
مومنو حیدر کرار کا ماتم کر لو

جو کہ پانچوں میں بھی ہے، بارہ اماموں میں بھی ہے
سارے نبیوں کے مددگار کا ماتم کر لو
مومنو حیدر کرار کا ماتم کر لو

ہر ولی کہتا ہے یہ کر کے علی کا ماتم
میرے آقا میرے سرکار کا ماتم کر لو
مومنو حیدر کرار کا ماتم کر لو

مل کے جبریل کے استاد کا پرسہ دے دو
صاحب دلدل و تلوار کا ماتم کر لو
مومنو حیدر کرار کا ماتم کر لو

اپنے قاتل کو دیا جس نے کہ جام شیریں
کوثری جام کے مختار کا ماتم کر لو
مومنو حیدر کرار کا ماتم کر لو

کوفہ و کرب و بلا شام سے آتی ہے صدا
اجڑے سادات کے گلزار کا ماتم کر لو
مومنو حیدر کرار کا ماتم کر لو

مومنو حیدر کرار کا ماتم کر لو
مومنو حیدر کرار کا ماتم کر لو

Momino Haider E Karrar Lyrics Nadeem Sarwar Noha 2019

Urdu Lyrics

Join Khairilamal on WhatsApp

WhatsApp

Leave a Reply