Reciter: Shadman Raza

یا ابوالفضل العباس
یا ابوالفضل العباس
یا ابو الفضل العباس
یا ابو الفضل العباس

اے علمدار کربلا غازی
اے وفادار فاطمہ غازی

جو بھی پرچم تیرا اٹھاتا ہے
وہ دعا فاطمہ سے پاتا ہے

اس علم پر جو ایک پنجہ ہے
پنجتن پانچ ہیں، بتاتا ہے

جو بھی پرچم تیرا اٹھاتا ہے

میرے غازی کا وہ بھتیجا ہے
تیر کھا کر جو مسکراتا ہے

جو بھی پرچم تیرا اٹھاتا ہے

ماں یہ کہتی ہے کامیاب ہوں میں
میرا بیٹا علم اٹھاتا ہے

جو بھی پرچم تیرا اٹھاتا ہے

یہ شریف النسب کا شیوہ ہے
ہر کوئی کب علم اٹھاتا ہے

جو بھی پرچم تیرا اٹھاتا ہے

داد دیتے ہیں خود حسین اسے
جب نمازی علم اٹھاتا ہے

جو بھی پرچم تیرا اٹھاتا ہے

ناز کرتا ہے یہ علم خود پر
دست غازی میں جب بھی آتا ہے

جو بھی پرچم تیرا اٹھاتا ہے

اس کے سائے میں جو بھی پلتے ہیں
ان کو یہ شیر دل بناتا ہے

جو بھی پرچم تیرا اٹھاتا ہے

بے وفاوں قریب مت آنا
یہ علم شجرے جان جاتا ہے

جو بھی پرچم تیرا اٹھاتا ہے

اس سے خوش کیسے ہو میرا غازی
بھائیوں کا جو دل دکھاتا ہے

جو بھی پرچم تیرا اٹھاتا ہے

ہے علم میں جو ایک مشکیزہ
کیا محبت ہے، یہ بتاتا ہے

جو بھی پرچم تیرا اٹھاتا ہے

ہے علم کی مخالفت پھر بھی
یہ زمانے پہ چھایا جاتا ہے

جو بھی پرچم تیرا اٹھاتا ہے

یہ علم مرد کی علامت ہے
اب بھی مردوں میں پایا جاتا ہے

جو بھی پرچم تیرا اٹھاتا ہے

خود سکینہ دعائیں دیتی ہیں
جب بھی پرچم کوئی سجاتا ہے

جو بھی پرچم تیرا اٹھاتا ہے

اے شرر نقوی شادمان کہو
یہ علم آسماں بناتا ہے

جو بھی پرچم تیرا اٹھاتا ہے

اے علمدار کربلا غازی
اے وفادار فاطمہ غازی

Urdu Lyrics

Join Khairilamal on WhatsApp

WhatsApp

Leave a Reply