Reciter: Shadman Raza
حسین یا حسین، حسین یا حسین
حسین یا حسین، حسین یا حسین
کربلا کربلا کربلا کربلا
ہم آ رہے ہیں، ہم آ رہے ہیں
ہم آ رہے ہیں، ہم آ رہے ہیں
کربلا
آ رہے ہیں تیری جانب اے زمین کربلا
مشق نصرت کے لئیے ہے اربعین کربلا
عورتیں، بچے ہیں، بوڑھے اور جوان بھی ساتھ ہیں
قدسی و جن و ملک، کون و مکاں بھی ساتھ ہیں
زائر کرب و بلا مہدی جاں بھی ساتھ ہیں
بڑھ رہے ہیں شوق سے سب شائقین کربلا
آ رہے ہیں تیری جانب اے زمین کربلا
مشق نصرت کے لئیے ہے اربعین کربلا
روضہ حیدر سے ہوتی ہے وفا کی ابتدا
معجزہ ہے جس کو سمجھا یہ ہے زہرا کی دعا
ہے کروڑوں کا جلوس اور ساتھ میں فرش عزا
اب نجف تک بچھ گئی ہے سرزمین کربلا
آ رہے ہیں تیری جانب اے زمین کربلا
مشق نصرت کے لئیے ہے اربعین کربلا
اس زیارت کے سفر میں صاحب کردار ہیں
پرچم عباس ہاتھوں میں ہے سب بیدار ہیں
اے امام عصر نصرت کیکیے تیار ہیں
منتقم کے منتظر ہیں مومنین کربلا
آ رہے ہیں تیری جانب اے زمین کربلا
مشق نصرت کے لئیے ہے اربعین کربلا
لشکر مہدی کا رعب و دبدبہ یہ منزلت
یہ نجف سے کربلا تک کا سفر ہے معرفت
مرگ بر طاغوت ہے یہ، مرگ بر سفیانیت
نصرت مہری کرو زیب نگین کربلا
آ رہے ہیں تیری جانب اے زمین کربلا
مشق نصرت کے لئیے ہے اربعین کربلا
خانہ کعبہ کی دیواروں سے اٹھا شور وشین
آسماں کو دیکھتا ہے فاطمہ کا نور عین
حج کو عمرے میں بدل کر چل دئے مولا حسین
عازمین حج ہوے ہیں عازمین کربلا
آ رہے ہیں تیری جانب اے زمین کربلا
مشق نصرت کے لئیے ہے اربعین کربلا
پردہ غیبت اٹھے گا میرے مولا آئیں گے
گر بلایا آپ نے پیدل بھی چل کر جائیں گے
ساتھ میں ماں باپ بچے اور بھائ لائیں گے
کر قبول ان زحمتوں کو اے مکین کربلا
آ رہے ہیں تیری جانب اے زمین کربلا
مشق نصرت کے لئیے ہے اربعین کربلا
ایک مجلس ہو گی روزوں پر پہنچ کر اور بین
اک طرف عباس ہوں گے، اک طرف مولا حسین
کیسا گریہ ہو گا، کیا ذاکر کی ہو گی زیب و زین
اک جگہ ہوں گے بہتر 72 سامعین کربلا
آ رہے ہیں تیری جانب اے زمین کربلا
مشق نصرت کے لئیے ہے اربعین کربلا
چودہ فرسخ تک ہمیں کھانا کھلاتا کون ہے
زائر شبیر کو پانی پلاتا کون ہے
صاف جوتے کر کے یہ آنسو بہاتا کون ہے
اللہ اللہ دیکھو شان زائرین کربلا
آ رہے ہیں تیری جانب اے زمین کربلا
مشق نصرت کے لئیے ہے اربعین کربلا
ہو شرف حاصل زیارت کا قمر مانگو دعا
شادماں ہر اک قدم پر بس یہی ہے سوچتا
روضہ عباس دیکھوں گا تو حالت ہو گی کیا
سامنے جب آے گی میرے زمین کربلا
آ رہے ہیں تیری جانب اے زمین کربلا
مشق نصرت کے لئیے ہے اربعین کربلا
ہم۔آ رہے ہیں، ہم آ رہے ہیں، ہم آ رہے ہیں کربلا