Reciter: Kazmi Brothers

Urdu Lyrics

بھیا سجاد زنداں کے اندھیروں سے مجھ کو تو بچا لے
بھائ مجھے آغوشِ امامت میں چھُپا لے

دُکھتے ہیں میرے کان سُلا دو مجھے بھیا سُلا دو مجھے بھیا

تُم ماں کی طرح لوری سُنا دو مجھے بھیا
دُکھتے ہیں میرے کان سُلا دو مجھے بھیا سُلا دو مجھے بھیا

دُکھتے ہیں میرے کان سُلا دو مجھے بھیا سُلا دو مجھے بھیا

لگتا ہے اندھیرے سے ڈر تیری سکینہ کو
تم سر میرے بابا کا دِلا دو مجھے بھیا

دُکھتے ہیں میرے کان سُلا دو مجھے بھیا سُلا دو مجھے بھیا

دیکھا ہے اِن آنکھوں نے بابا کا گلا کٹتے
بھولوں گی بھلا کیسے بتا دو مجھے بھیا

دُکھتے ہیں میرے کان سُلا دو مجھے بھیا سُلا دو مجھے بھیا

میں سات محرم سے پیاسی ہوں میرے بھیا
دو بوند ہو گر پانی پلا دو مجھے بھیا

دُکھتے ہیں میرے کان سُلا دو مجھے بھیا سُلا دو مجھے بھیا

بھیا میرے کانوں سے اب تک ہے لہو جاری
تُم آکے ذرا مر ہم لگا دو مجھے بھیا

دُکھتے ہیں میرے کان سُلا دو مجھے بھیا سُلا دو مجھے بھیا

کرتا ہے ستم ظالم سونے بھی نہیں دیتا
آغوشِ امامت میں چُھپا دو مجھے بھیا

دُکھتے ہیں میرے کان سُلا دو مجھے بھیا سُلا دو مجھے بھیا

سجاد سے سکینہ ع روکے یہ فضل بولی
چہرہ میرے اَصغر ع کا دِکھا دو مجھے بھیا

دُکھتے ہیں میرے کان سُلا دو مجھے بھیا سُلا دو مجھے بھیا

Join Khairilamal on WhatsApp

WhatsApp

Leave a Reply