Reciter: Dasta e Imamia
Urdu Lyrics
یا نبی (ص) یا نبی (ص) یا نبی (ص) [2]
میرے دل میں ہے یادِ محمد (ص)
شمسُ الضّحیٰ
بدرُ الدّجیٰ
خیرُ الوریٰ
یا مصطفیٰ (ص)
یا رسول اللہ (ص)
میری جان و اولاد
اور میرے ماں باپ
آپ پر فدا ہوں
یا رسول اللہ (ص)
آپ (ص) کے وقار و ناموس کا
خدا گواہ ہے
اور ہمارے شہداء کا خون
اور جانبازوں کے زخم
آپ (ص) کی شرافت کے گواہ ہیں
اپنے پیغمبر (ص) کی توہین پر
ہماری فریاد گونجتی رہے گی
ہم اپنے خون کے آخری قطرے تک
خاموش نہیں بیٹھیں گے
لبیک یا رسول اللہ (ص)
ہے ذاتِ نبی (ص) مرکزِ یکجہتئِ اسلام (3)
افلاک سے اونچا شۂِ لولاک(ص) کا ہے نام (3)
افلاک کی ایجاد میں ہے عشقِ مُحمد (ص)
ایمان کی بنیاد میں ہے عشقِ مُحمد (ص)
ملّت کے سب افراد میں ہے عشقِ مُحَمَّد (ص)
انسان کے لیے عشقِ مُحَمَّد (ص) ہے اک انعام
ہے ذاتِ نبی (ص) مرکزِ یکجہتئِ اسلام (2)
افلاک سے اونچا شۂِ لولاک(ص) کا ہے نام (2)
قُرآں کا ہے پیغام
قُرآں کا ہے پیغام
سرکار (ص) کی عظمت میں نہیں ہے کوئی ابہام
ذکر ان (ص) کا ہے آزردہ دلوں کے لیے آرام
پڑھتے ہیں درود اُن (ص) پہ فرشتے سحر و شام
دل اُن (ص) سے لگاؤ ہیں وہی صاحبِ اکرام
ہے ذاتِ نبی (ص) مرکزِ یکجہتئِ اسلام (2)
افلاک سے اونچا شۂِ لولاک(ص) کا ہے نام (2)
یا مُصطفی (ص)
یا مُصطفی (ص)
دُشمن کی ہے سازش کے مُسلمان ہو تقسیم
گُمراہ تفاسیر سے قُرآن ہو تقسیم
فرقوں کے نظریات میں ایمان ہو تقسیم
غفلت نہ کرو شیوۂِ وحدت کو کرو عام
ہے ذاتِ نبی (ص) مرکزِ یکجہتئِ اسلام (2)
افلاک سے اونچا شۂِ لولاک (ص) کا ہے نام (2)
شمسُ الضّحیٰ
بدرُ الدّجیٰ
خیرُ الوریٰ
یا مصطفیٰ (ص)
کیوں اُمتِ واحد کا گریبان نہ ہو چاک
قابض ہے فلسطین پہ صیہونیِ سفاک
شام و یمن و وادئِ کشمیر ہے غمناک
ایسے میں ہے آپس کی عداوت روشِ خام
ہے ذاتِ نبی (ص) مرکزِ یکجہتئِ اسلام
افلاک سے اونچا شۂِ لولاک (ص) کا ہے نام
یا مُصطفیٰ (ص)
یا مُصطفیٰ (ص)
کونین کی رعنائی ہیں سرکارِ دو عالم (ص)
پیغمبرِ دانائی ہیں سکارِ دو عالم (ص)
اک محورِ یکجائی ہیں سکارِ دو عالم (ص)
سیرت پہ چلو اُن (ص) کی تو مت جائیں گے آلام
ہے ذاتِ نبی (ص) مرکزِ یکجہتئِ اسلام
افلاک سے اونچا شۂِ لولاک (ص) کا ہے نام
قرآن کا ہے پیغام
قرآن کا ہے پیغام
مغرب کی ترقی کے دیوانے نہ بنو تم
ابلیس کی چالوں کے نشانے نہ بنو تم
ٹوٹی ہوئی تسبیح کے دانے نہ بنو تم
تھامے رہو اللہ کی رسی کو با ہر گام
ہے ذاتِ نبی (ص) مرکزِ یکجہتئِ اسلام
افلاک سے اونچا شۂِ لولاک (ص) کا ہے نام
شمسُ الضّحیٰ
بدرُ الدّجیٰ
خیرُ الوریٰ
یا مُصطفیٰ (ص)
کیوں پہنا ہے تم نے یہ تعصب کا لبادہ
جھگڑوں سے آپس کے عنیمون کو ایفادہ
تم چھوڑ دو گر تفرقہ بازی کا یہ جادہ
ہوجائیں گے کٌمُفّار ابھی لزرہ بر اندام
ہے ذاتِ نبی (ص) مرکزِ یکجہتئِ اسلام
افلاک سے اونچا شۂِ لولاک (ص) کا ہے نام
قرآں کا ہے پیغام
قرآں کا ہے پیغام
ہے راہنماء آلِ مُحَمَّد (ع) کا گھرانا
ظلمت میں دیا شوقِ شہادت کا جلانا
ہم عصر یزیدوں سے کبھی خوف نہ کھانا
کردارِ حُسینی سے ہر ظلم کا اتمام
ہے ذاتِ نبی (ص) مرکزِ یکجہتئِ اسلام (2)
افلاک سے اونچا شۂِ لولاک (ص) کا ہے نام (2)
یا نبی (ص) یا نبی (ص) یا نبی (ص) [2]
شمسُ الضّحیٰ
بدرُ الدّجیٰ
خیرُ الوریٰ
یا مُصطفیٰ (ص)