Reciter: Ali Jee

Urdu Lyrics

شبیہہ پیمبر ہائے ہائے علی اکبر
کیسے جئے گی تیرے بن ہائے یہ مادر؟
ائے جان علی اکبر

بیٹا علی اکبر مادر کو پکارو
غم زدہ مادر کو چہرہ تو دکھا دو
خاک سے اٹھو مجھ کو بلا لو
ارے ماہ پریشان کہاں ہو میرے دلبر

شبیہہ پیمبر ہائے ہائے علی اکبر
کیسے جئے گی تیرے بن ہائے یہ مادر؟
ائے جان علی اکبر

قید ہوئی بیٹا زندان چلی ماں
ارے سارے شہیدوں کا اللہ نگہبان
گھر ہوا ویران، آو میری جان
ارے ہو گیا سجاد اکیلا میرا دلبر

شبیہہ پیمبر ہائے ہائے علی اکبر
کیسے جئے گی تیرے بن ہائے یہ مادر؟
ائے جان علی اکبر

ماں کا یہ ارماں تھا تجھے دلہہ بناتی
ارے ماں تیری دلہن کو نازوں سے سجاتی
ہو نہیں پائی آس یہ پوری
ارے ایسے گئے آئے نہ میداں سے پلٹ کر

شبیہہ پیمبر ہائے ہائے علی اکبر
کیسے جئے گی تیرے بن ہائے یہ مادر؟
ائے جان علی اکبر

ماں ہے رسن بستہ سر تیرا سناں پر
ارے ۔۔۔۔۔ اعدا میں لایا ہے مقدر
اے میرے پیارے نوک سناں سے
ارے دیکھ لے ماں تیری ہے ۔۔۔۔ میں کھلے سر

شبیہہ پیمبر ہائے ہائے علی اکبر
کیسے جئے گی تیرے بن ہائے یہ مادر؟
ائے جان علی اکبر

بیٹا علی اکبر مادر کا ہے وعدہ
ارے سوگ مناوں گی تا عمر تمھارا
اب نہ پیوں گی ٹھنڈا میں پانی
ارے اب نہ میں بیٹھوں گی سائے میں جا کر

شبیہہ پیمبر ہائے ہائے علی اکبر
کیسے جئے گی تیرے بن ہائے یہ مادر؟
ائے جان علی اکبر

پوچھ لیا مجھ سے صغرا نے جو تیرا
ارے کیسے بتاوں گی اکبر نہیں آیا
روئے گی صغرا، تڑپے گی صغرا
ارے تیرے بنا کیسے جئے گی تیری خواہر؟

شبیہہ پیمبر ہائے ہائے علی اکبر
کیسے جئے گی تیرے بن ہائے یہ مادر؟
ائے جان علی اکبر

Join Khairilamal on WhatsApp

WhatsApp

Leave a Reply