Reciter: Dasta e Imamia

Urdu Lyrics

یا فاطمہ(س)
ہائے فاطمہ (س)
فاطمہ (س)

صُبَّت علیَّ مصائبُ لو انھّا صبّت علی الایّام صرن لیالیا

جانِ نبی (ص)، جانِ پیغمبر (ص) گریہ کناں ہے شام و سحر (2)

یا بضعت و منی، سورۂِ کوثر، گریہ کناں ہے شام و سحر

جانِ نبی (ص)، جانِ پیغمبر (ص) گریہ کناں ہے شام و سحر (2)

ہائے مظلومہ (س) ، ہائے شہیدہ (س)

کون ہمیں بہلائے گا، کھانا کون کھلائے گا (2)
گریہ کناں شبر (ع) ہیں اِدھر، روتے ہیں شبیر (ع) اُدھر

واویلا یا فاطمہ(س) یا فاطمہ (س) یا فاطمہ (س)

ہائے زہرا (س)

جانِ نبی (ص)، جانِ پیغمبر (ص) گریہ کناں ہے شام و سحر (2)

ہائے معصومہ (س) ہائے مغصوبہ (س)

گردنِ حیدر (ع) میں رسّی، ظلم کی کوئی حد بھی تھی (2)
در گرتا ہے زوجہ پر، کیسے دیکھتا ہے شوہر

واویلا یا فاطمہ(س) یا فاطمہ (س) یا فاطمہ (س)

ہائے زہرا (س)

جانِ نبی (ص)، جانِ پیغمبر (ص) گریہ کناں ہے شام و سحر (2)

ہائے زہرا (س) ، ہائے فاطمہ (س)

سب سے پہلے ولایتِ حیدر (ع) کی ہے وکالت زہرا (س) نے (2)
غاصب کے دربار میں ہے خطبۂِ بنتِ پیغمبر (ص)

واویلا یا فاطمہ(س) یا فاطمہ (س) یا فاطمہ (س)

ہائے زہرا (س)

جانِ نبی (ص)، جانِ پیغمبر (ص) گریہ کناں ہے شام و سحر (2)

ہائے فاطمہ (س)، ہائے فاطمہ (س)

برچھی جگر سے جب کھینچی، دو(2) تھے کلیجے برچھی میں (2)
سینۂِ شہہ(ع) میں حوصلہ ہے، دیکھ فلک زہرا (س) کا جگر

واویلا یا فاطمہ(س) یا فاطمہ (س) یا فاطمہ (س)

ہائے زہرا (س)

جانِ نبی (ص)، جانِ پیغمبر (ص) گریہ کناں ہے شام و سحر (2)

ہائے مظلومہ (س)، ہائے شہیدہ (س)

روتی ہے قبرِ پیغمبر (ص)، مرقدِ زہرا (س) ہے پامال (2)
دھوپ ہے دن کی، رات کی اوس، مٹی، ریت ہے اور پتھر

واویلا یا فاطمہ(س) یا فاطمہ (س) یا فاطمہ (س)

ہائے زہرا (س)

جانِ نبی (ص)، جانِ پیغمبر (ص) گریہ کناں ہے شام و سحر (2)

ہائے معصومہ (س)، ہائے مغصوبہ (س)

زینب (س) کی فریاد یہ ہے، دیکھو اماں (س) حال میرا (2)
نوکِ سناں سے چھنتی ہے، شامِ غریباں میں چادر

واویلا یا فاطمہ(س) یا فاطمہ (س) یا فاطمہ (س)

ہائے زہرا (س)

جانِ نبی (ص)، جانِ پیغمبر (ص) گریہ کناں ہے شام و سحر (2)

ہائے زہرا (س)، ہائے فاطمہ (س)

سمجھا عزاء کو عبادت تو، تھا بے تاب شہادت کو (2)
ہوگا نہ نصرتِ مہدی (عج) میں، قاسم(رح) جیسا کوئی نڈر

مدافعِ حرم، مدافعِ ولایت

ہائے زہرا (س)

جانِ نبی (ص)، جانِ پیغمبر (ص) گریہ کناں ہے شام و سحر (2)

ہائے فاطمہ (س)، ہائے فاطمہ (س)

تم ہو نمازی اہلِ عزاء، پاس تمہارے ہے منبر (2)
جنگ کرو دجال سے تم، سفیانی سے لو ٹکر

لبیک یا زہرا (س)، لبیک یا زہرا (س)

ہائے زہرا (س)

جانِ نبی (ص)، جانِ پیغمبر (ص) گریہ کناں ہے شام و سحر (2)

ہائے مظلومہ (س)، ہائے شہیدہ (س)

آئیں امامِ زماں (عج) آئیں، اور دادی (س) کا بدلہ لیں (2)
قتلِ محسن(ع) ایک طرف، ایک طرف لاشِ اصغر (ع)

واویلا یا فاطمہ(س) یا فاطمہ (س) یا فاطمہ (س)

ہائے زہرا (س)

جانِ نبی (ص)، جانِ پیغمبر (ص) گریہ کناں ہے شام و سحر (2)

ہائے معصومہ (س)، ہائے مغصوبہ (س)

روزہ، نماز کی پابندی، مجلس و ماتم کیجئے قمر (2)
سیّد ہیں کہلاتے اگر، لازم ہوگی غَضِّ بَصر

واویلا یا فاطمہ(س) یا فاطمہ (س) یا فاطمہ (س)

ہائے زہرا (س)

جانِ نبی (ص)، جانِ پیغمبر (ص) گریہ کناں ہے شام و سحر (2)

ہائے زہرا (س)، ہائے فاطمہ (س)

Join Khairilamal on WhatsApp

WhatsApp

Leave a Reply