Reciter: Nadeem Sarwar

Urdu Lyrics

یا غازی یا غازی یا غازی غازی غازی

میں نوکر، ہاں میں نوکر، ہاں میں نوکر مولا غازی کا
علم میرے مرشد غازی کا
علم میرے مرشد غازی کا

تیرا مولا غازی کیا کہنا
تیرے در کی نوکری کیا کہنا
تیری کرم نوازی کیا کہنا
تیرے نام کی حاضری کیا کہنا
جہاں دستر خوان یہ سجتا ہے
اس گھر کی شان بڑھاتا ہے

علم میرے مرشد غازی کا
علم میرے مرشد غازی کا
میں نوکر، ہاں میں نوکر، ہاں میں نوکر مولا غازی کا
علم میرے مرشد غازی کا
علم میرے مرشد غازی کا

میں غم سے جب گھبراتا ہوں
تو پاس علم کے جاتا ہوں
رو رو کے مولا غازی کو
میں دل کا حال سناتا ہوں
میرے سر پر سایہ کرتا ہے
میری ہمت اور بڑھاتا ہے

علم میرے مرشد غازی کا
علم میرے مرشد غازی کا
میں نوکر، ہاں میں نوکر، ہاں میں نوکر مولا غازی کا
علم میرے مرشد غازی کا
علم میرے مرشد غازی کا

عباس کرم فرماو نا
کبھی معجزہ یہ دکھلاو نا
میرے گھر بھی سجا ہے تیرا علم
کبھی میرے گھر بھی آو نا
سرکار میرے گھر آئیں گے
میرے دل کی آس بندھاتا ہے

علم میرے مرشد غازی کا
علم میرے مرشد غازی کا
میں نوکر، ہاں میں نوکر، ہاں میں نوکر مولا غازی کا
علم میرے مرشد غازی کا
علم میرے مرشد غازی کا

یہ پرچم امن کا نعرہ ہے
یہ پرچم پاک سہارا ہے
تو پیار کرے تو تیرا ہے
میں پیار کروں تو میرا ہے
جو اس کے دیپ جلاتا ہے
یہ اس کے بھاگ جگاتا ہے

علم میرے مرشد غازی کا
علم میرے مرشد غازی کا
میں نوکر، ہاں میں نوکر، ہاں میں نوکر مولا غازی کا
علم میرے مرشد غازی کا
علم میرے مرشد غازی کا

زوار جو گھر سے چلتا ہے
یہ اس پر سایہ کرتا ہے
گھر سے گھر تک پہنچانے کی
عباس ضمانت دیتا ہے
لاکھوں زوار جو چلتے ہیں
انہیں کرب و بلا پہنچاتا ہے

علم میرے مرشد غازی کا
علم میرے مرشد غازی کا
میں نوکر، ہاں میں نوکر، ہاں میں نوکر مولا غازی کا
علم میرے مرشد غازی کا
علم میرے مرشد غازی کا

ہاں مشک و علم سے یاد آئی
پیاس اصغر اور سکینہ کی
مظلوم حسین کی تنہائی
زینب بازار میں کیوں آئی
جب پاک علم یہ اٹھتا ہے
ہر منظر یاد دلاتا ہے

علم میرے مرشد غازی کا
علم میرے مرشد غازی کا
میں نوکر، ہاں میں نوکر، ہاں میں نوکر مولا غازی کا
علم میرے مرشد غازی کا
علم میرے مرشد غازی کا

جب آٹھ محرم آتی ہے
غازی کی یاد دلاتی ہے
جواد و سرور یہ دنیا
عباس کا سوگ مناتی ہے
اس وقت جلوس ماتم میں
ہر ماتم دار اٹھاتا ہے

علم میرے مرشد غازی کا
علم میرے مرشد غازی کا
میں نوکر، ہاں میں نوکر، ہاں میں نوکر مولا غازی کا
علم میرے مرشد غازی کا
علم میرے مرشد غازی کا

یا غازی، یا غازی، یا غازی غازی غازی
یا غازی یا غازی، یا غازی غازی غازی

Join Khairilamal on WhatsApp

WhatsApp

Leave a Reply